19 جنوری، 2019، 4:39 PM

عمران خان کا ساہیوال فائرنگ کے واقعے کا نوٹس

عمران خان کا ساہیوال فائرنگ کے واقعے کا نوٹس

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ساہیوال میں کار پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کرلی۔

مہہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ساہیوال میں کار پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارمیں اغواکارسوارتھےجن سے3بچےبازیاب کرائے گئے جبکہ سی ٹی دی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ کارروائی فیصل آباد میں16 جنوری کو ہونے والے آپریشن کا حصہ تھی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ساہیوال میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق سوال پر جواب دینے سے گریز کیا ہے۔

دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد سی ٹی ڈی بچوں کوساتھ لے گئی تھی بچوں کا کہنا تھا کہ پولیس نے ہمارے والدین کو ماردیاہے۔

واضح رہے ساہیوال میں جی ٹی روڈ پر پراڈا قادر کے قریب کار پر سی ٹی ڈی کی جانب سےفائرنگ کی گئی ہے۔

News ID 1887427

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha