23 جنوری، 2019، 4:50 PM

امریکہ میں مسلمانوں پر حملے کی سازش ناکام

امریکہ میں مسلمانوں پر حملے کی سازش ناکام

امریکہ میں ایک مسلمان بستی اسلام برگ پر حملہ کرنے کی تیاری کرنے والے 4 امریکی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ایک مسلمان بستی اسلام برگ پر حملہ کرنے کی تیاری کرنے والے 4 امریکی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

گرفتار کیے جانے والوں میں 20 سالہ نوجوان برائن کولانیری، 18 سالہ دو نوجوان اینڈریو کرائیسیل اور ونسینٹ ویٹرومائل شامل ہیں۔ نوجوانوں کے قبضے سے دیسی بم اور بندوق بھی برآمد ہوئے ہیں۔

نوجوانوں کو ہتھیار رکھنے اور سازش کرنے کے جرم میں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا جب کہ ان تین نوجوانوں کے علاوہ ایک 16 سالہ بچے پر بھی یہی الزامات ہیں۔ ان میں سے تین نے پہلے ایک ساتھ بوائے سکاؤٹ میں خدمات انجام دی ہیں۔

News ID 1887533

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha