مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ صومالیہ میں جنگی طیاروں کے حملوں میں تنظیم الشباب کو نشانہ بنایا گیا اور 52 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا۔
امریکی فورسز کا کہنا تھا کہ جنگی طیاروں نے الشباب کے عسکری ٹھکانوں پر حملے کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی کارروائی الشباب کی حالیہ حملوں کا ردعمل ہے۔
واضح رہے کہ الشباب نے صومالی نیشنل آرمی فورسز پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا اور لڑائی کئی گھنٹوں تک جارہی تھی۔
خیال رہے کہ شدت پسند تنظیم الشباب، القاعدہ سے منسلک تنظیم ہے جو موغادیشو میں امریکی تعاون پر مشتمل صومالیہ حکومت کے خاتمے کے لیے مسلح کوششیں کررہی ہے۔
آپ کا تبصرہ