18 جنوری، 2019، 7:20 PM

پاکستان اور عمان کے بحریہ کے درمیان مشقوں کا انعقاد

پاکستان اور عمان کے بحریہ کے درمیان مشقوں کا انعقاد

پاکستانی بحریہ اور عمان کی رائل بحریہ کے درمیان بحری مشقوں تمر الطیب کاعمان کے پانیوں میں انعقاد ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی بحریہ اور عمان کی رائل بحریہ کے درمیان بحری مشقوں تمر الطیب کاعمان کے پانیوں میں انعقاد ہوا۔ ترجمان پاکستانی بحریہ کے مطابق عمان کی رائل بحریہ اورپاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز، آبدوز ، فاسٹ کرافٹ اٹیک میزائیل بوٹ، میری ٹائم پٹرول ایئر کرافٹ نے مشقوں میں حصہ لیا۔

بحری مشقیں دو مرحلوں ہاربر فیز اور سی فیز پر مشتمل تھی، مشقوں کے انعقاد کا مقصد مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیت میں اضافے کرنا اور میری ٹائم سکیورٹی کو یقنی بنانا ہے۔ مشقوں کے دوران میری ٹائم سکیورٹی ، فضاءو سمندر مین ہدف کو نشانہ بنانے کی مشقیں کی گئیں۔ دونوں ممالک کی بحریہ کے سینئر آفیسرز نے مشقوں کا مشاہدہ کیا۔

ترجمان پاکستانی بحریہ کے مطابق مشترکہ مشقوں کے انعقاد سے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

News ID 1887402

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha