مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی بحریہ رواں سال چَھٹی کثیر القومی مشق امن ماہِ فروری میں منعقد کرے گی۔
ترجمان پاکستانی بحریہ کے مطابق اس مشق میں عالمی بحری افواج امن کے حصول کی غرض سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر مشترکہ آپریشنز کرنے اور تجربات کا تبادلہ کرتی ہیں۔ اس سال 40 سے زائد ممالک کی بحری افواج اپنے اثاثہ جات کے ساتھ ” امن کے لیے متحد “ کے نصب العین کے تحت کثیر القومی مشق "امن"میں شرکت کریں گے۔
پاکستانی بحریہ کثیر القومی مشق "امن" کا انعقاد 2007 سے مسلسل کر رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ