شام کا ترک صدر اردوغان کے امریکہ کے ساتھ  معاہدے پر رد عمل

شام کی وزارت خارجہ نے ترکی کے صدر اردوغان کے امریکہ کے ساتھ معاہدے پر مبنی بیان کے بارے میں رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام اپنی قوم اور سرزمین کے دفاع کا سلسلہ جاری رکھے گا ۔

مہر خبـررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کی وزارت خارجہ نے ترکی کے صدر اردوغان کے امریکہ کے ساتھ  معاہدے پر مبنی بیان کے بارے میں رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام اپنی قوم اور اپنی سرزمین کے دفاع کا سلسلہ جاری رکھے گا ۔ شام کے اعلی اہلکار کا کہنا ہے کہ شامی حکومت ملک کی ارضی سالمیت کو لاحق تمام خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ شامی اہلکار نے کہا کہ شام میں دہشت گردی کو دوبارہ فروغ دینے کی امریکہ اور ترکی کی ہر سازش کو ناکام بنادیا جائے گا۔ اس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردوغان نے حکمراں جماعت کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فوج شام کے شمالی علاقے میں 20 میل طویل محفوظ زون تعمیر کرے گی جس کے لیے امریکہ اور دیگر اتحادیوں سے مالی تعاون درکار ہوگا اور اس سلسلے میں ترک اور امیرکہ کے درمیان معاہدہ بھی ہوگيا ہے۔

News Code 1887331

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 8 =