امریکی وزیر خارجہ سعودی عرب پہنچ گئے

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو متحدہ عرب امارات، مصر اور قطر کے بعد دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو متحدہ عرب امارات، مصر اور قطر کے بعد دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

دارالحکومت ریاض پہنچنے پر سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اور امریکہ میں سعودی سفیر خالد بن سلمان نے مائیک پومپیوکا استقبال کیا۔ مائیک پومپیو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں علاقائی مسائل، ایران، یمن، شام سمیت سعودی صحافی جمال خاشقجی قتل تحقیقات پر بات چیت ہوگی۔ سعودی عرب پہنچنے سے پہلے قطر میں مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ سعودی حکام سے جمال خاشقجی کے قاتلوں کو انجام تک پہنچانے پر بات ہوگی۔

News Code 1887279

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 2 =