مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے آپس کے مسائل کو دور کرنا ہوگا، مائیک پومپیو

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے امریکہ کی اتحادی خلیجی ریاستوں میں تنازعات ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے آپس کے مسائل کو دور کرنا ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے امریکہ کی اتحادی خلیجی ریاستوں میں تنازعات ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے آپس کے مسائل کو دور کرنا ہوگا۔

مائیک پومپیو عربی ملکوں میں امریکی اتحادی ریاستوں کے درمیان اختلاف دور کرنے کے مشن پر ابوظہبی سے دوحا پہنچے۔ امریکی وزیر خارجہ  کےان دوروں کا مقصد علاقائی سطح پر ایران کے خلاف حمایت حاصل کرنا ہے۔

قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان سے ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس میں مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ قطر اور اس کے پڑوسی ممالک میں تناؤ طوالت اختیار کرچکا ہے اور خلیجی ریاستوں کی جانب سے دوحا کا بائیکاٹ اب 19 ویں ماہ میں داخل ہو رہا ہے، اس سفارتی تنازع سے خود سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین ، مصر اور قطر اپنے دشمنوں کو فائدہ پہنچارہے ہیں۔

پومپیو نے کہا کہ ہم اس وقت زیادہ طاقت ور ہوں گے جب مل کر کام کریں گے اور ہمارے تنازعات کم سے کم ہوں گے، جب ہمارے چیلنجز مشترکہ ہیں تو آپس کی لڑائی یا تناؤ ہدف کے حصول میں کبھی مددگارثابت نہیں ہوں گے۔

News Code 1887272

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =