یورپی پارلیمنٹ کے اراکین کی برطانوی عوام سے بریگزٹ پر نظرثانی کرنے کی درخواست

یورپی پارلیمنٹ کے اراکین نے بریگزٹ کے بعد ہونے والے تباہی سے بچاؤ کے لیے ایک مشترکہ خط میں برطانوی عوام سے یورپی یونین چھوڑنے کے فیصلے پر نظرثانی کرنے کی درخواست کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ کے اراکین نے بریگزٹ کے بعد ہونے والے تباہی سے بچاؤ کے لیے ایک مشترکہ خط میں برطانوی عوام سے یورپی یونین چھوڑنے کے فیصلے پر نظرثانی کرنے کی درخواست کی ہے۔

دی انڈی پینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کے آسٹرین رکن کی جانب سے پیش کیے گئے خط پر ان کے ایک سو 29 ساتھیوں نے دستخط کیے جس کےمتن میں لکھا ہوا تھا کہ کہ برطانیہ میں حال ہی میں پیش آنے والے واقعات کی وجہ سے براعظم میں بےچینی بڑھ رہی ہے۔ خط میں لکھا گیا کہ ہم آپ کی ملکی سیاست میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے، نہ مدد کرسکتے ہیں لیکن ہم نے مشاہدہ کیا ہے کہ ان افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جو بریگزٹ کے فیصلے پر ایک مرتبہ غور کرنے کا موقع چاہتے ہیں،اب یہ واضح ہے کہ بریگزٹ 3 سال قبل یورپی یونین چھوڑنے کی مہم کی جانب سے کیے گئے وعدوں سے مختلف ہے۔

خیال رہے کہ دسمبر میں برطانوی حکومت نے یورپی یونین سے کیے گئے معاہدے پر ووٹنگ کو شکست کے خوف سے ملتوی کردیا تھا اب اس معاہدے پر ووٹنگ 14جنوری کو ہوگی۔

News Code 1887277

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =