مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں رہائشی مکان میں گیس سلنڈر دھماکے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ افغانستان کے پبلک ہيلتھ منسٹری کے ترجمان واحد اللہ مائر کے مطابق ہفتے کی رات گئے ايک رہائشی مکان ميں سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا جس میں ایک ہی خاندان کے نو افراد ہلاک، جبکہ متعدد زخمی ہو گئے،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ادھر حکام کا کہنا ہے کہ اس قسم کے حادث افغانستا ن میں عام ہیں کیونکہ موسم سرما میں شہری کمروں کو گرم رکھنے کے لیے گیس سلنڈرز کا استعمال کرتے ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ کابل کے ایک گیس اسٹیشن میں آتشزدگی کے باعث تین افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
آپ کا تبصرہ