پی ٹی آئی نے آصف علی زرداری کے خلاف نااہلی کا ریفرنس واپس لے لیا

پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نااہلی کا ریفرنس واپس لے لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نااہلی کا ریفرنس واپس لے لیا۔  الیکشن کمیشن اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ خرم شیر زمان نے الیکشن کمیشن کے روبرو استدعا کی کہ مجھے آصف علی زرداری کے خلاف کچھ اور ثبوت ملے ہیں، جس کی روشنی میں اس معاملے کو سپریم کورٹ لے جانا چاہتا ہوں، اس لئے میں الیکشن کمیشن میں دائر درخواست سے دستبردار ہوتا ہوں۔ تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے آصف علی زرداری کے خلاف 20 دسمبر کو الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ نیویارک میں اپارٹمنٹ چھپانے پر انہیں نااہل کیا جائے۔

News Code 1887175

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =