چوہدری نثار کی رکنیت ختم کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پاکستان کے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کےمطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کےمطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔ قرارداد پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے جمع کرائی۔قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ چوہدری نثار 2018ء کے انتخابات میں پنجاب کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 10 سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔مومنہ وحید کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چوہدری نثار اب تک حلف نہ اٹھا کر اس حلقے کے عوام اور ایوان کی تضحیک کر رہے ہیں، اس لیے ان کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت ختم کی جائے۔

News Code 1887135

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =