6 جنوری، 2019، 8:25 PM

افغان طالبان کے حملے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک

افغان طالبان کے حملے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان میں طالبان کے حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور3 زخمی ہوگئے جبکہ کابل میں دھماکے میں 3 افغان پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور3 زخمی ہوگئے جبکہ کابل میں دھماکے میں 3 افغان پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان حکام کے مطابق صوبے سمنگان کے ضلع درہ سوف میں طالبان نے سیکیورٹی آؤٹ پوسٹ پرحملہ کیا۔ یہ سیکیورٹی آؤٹ پوسٹ ایک ایسی شاہراہ پر واقعہ  ہے جو کہ درہ سوف کو مزار سٹی سے ملاتا ہے۔ سمنگان کے صوبائی کونسل چیئرمین نے بتایا کہ طالبان حملے بعد پولیس کا اسلحہ بھی لیکر چلے گئے۔

دوسری جانب کابل نصب بارودی دھماکے میں افغان پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ،جس میں افغان پولیس کے تین اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1887084

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha