6 جنوری، 2019، 5:26 PM

مصر میں چرچ میں نصب بم ناکارہ بناتے ہوئے ایک اہلکار ہلاک

مصر میں چرچ میں نصب بم ناکارہ بناتے ہوئے ایک اہلکار ہلاک

مصر میں قطبی آرتھوڈوکس چرچ میں نصب بم کو ناکارہ بناتے ہوئے دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر میں قطبی آرتھوڈوکس چرچ میں نصب بم کو ناکارہ بناتے ہوئے دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کے ماہر اہلکار مصطفی عابد قاہرہ کے نواح میں واقع شہر نصر کے قطبی چرچ میں چھپائے گئے بم کو ناکارہ بناتے ہوئے ہلاک  ہوگئے جب کہ دو اہلکار شدید زخمی ہیں۔

زخمی پولیس اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے ہلاک ہونے والے افسر کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور اسپتال میں زخمی اہلکاروں کی عیادت بھی کی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بم کو ایک تھیلے میں بند کرکے چرچ کی چھت پر رکھا گیا تھا، بم کی موجودگی کی اطلاع پر خصوصی ٹیم کو طلب کیا گیا تھا۔

News ID 1887083

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha