مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے سابق وزیرقانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیر ریلوے شیخ رشید کے پاس دو ارب روپے کی جائیداد ہے ، اس کے ثبوت حاصل کرلیے ہیں۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ شيخ رشید نے لوگوں کے پیسے دینے ہیں، لوگ ان سے رابطہ کررہے ہیں کہ وہ شیخ رشید سے متعلق بیان حلفی دینے کو تیار ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ اور مشاہداللہ خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے سابق وزیرقانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیر ریلوے شیخ رشید کے پاس دو ارب روپے کی جائیداد ہے ، اس کے ثبوت حاصل کرلیے ہیں۔
News ID 1887052
آپ کا تبصرہ