3 جنوری، 2019، 4:57 PM

پاکستان اسرائیل کوتسلیم نہیں کرتا

پاکستان اسرائیل کوتسلیم نہیں کرتا

پاکستان کے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان اسرائیل کوتسلیم نہیں کرتا اوراسرائیلی شہریوں کو پاکستان آمد کی مشروط اجازت دینے سے متعلق لسٹ کے بارے میں وزارت داخلہ جوابدہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان اسرائیل کوتسلیم نہیں کرتا اوراسرائیلی شہریوں کو پاکستان آمد کی مشروط اجازت دینے سے متعلق لسٹ کے بارے میں وزارت داخلہ جوابدہ ہے۔

پاکستانی دفترخارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ترک صدرکی دعوت پر دو روزہ دورے پرترکی روانہ ہوئے ہیں، ان کے ہمراہ اعلی سطح کا وفد بھی ہے، وزیراعظم ترک حکام سے وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام مسائل پر مذاکرات کی بات کرتا ہے ، ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی پر قائم مقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے احتجاج کیا گیا ہے، بھارت اقوام متحدہ کے مبصر مشن کو لائن آف کنٹرول کے علاقوں میں جانے کی اجازت دے۔ سرجیکل اسٹرائیکس کبھی نہیں ہوئیں، بھارتی میڈیا خود بھی بھارتی دعوے کی نفی کر چکا ہے۔

بھارتی ڈرونزکی پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستانی فورسز متحرک اور ہوشیار ہیں، پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دے گا، فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر دونوں ڈرونزمار گرائے گئے ہیں۔

ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ ہم امریکہ سے بہترتعلقات کے قیام کے خواہاں ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا آج کا بیان 2018 کے ٹویٹ میں تبدیلی ہے، ہم اس مثبت پیش رفت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

News ID 1886991

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha