مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے خطے میں ایران کے تعمیری اور مثبت کردار اور اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ خطے میں ایران کے مثبت کردار کو کبھی فراموش نہیں کرےگی ۔ ایران نے عراق اور شام کی حکومتوں کی درخواست پر دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں مدد فراہم کی۔ انھوں نے کہا کہ ڈالروں ، جاہلانہ عرب ثقافت اور ایٹمی ہتھیاروں کے ذریعہ ظالم و مظلوم کی جگہ تبدیل نہیں کی جاسکتی۔ انھوں نے کہا کہ علاقائی ممالک ایران کے تعاون کے بغیر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے ہیں کیونکہ امریکہ ایکطرف دہشت گردوں کو مختلف کیمپوں میں تربیت دے رہا تھا اور دوسری طرف دہشت گردوں کے خلاف جنگ کا خالی طبل بجا رہا تھا۔ قاسمی نے کہا کہ ایران کی مدد سے علاقائي ممالک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوگئے انھوں نے کہا کہ امریکہ نے ایران کے خلاف نفسیاتی جنگ چھیڑ رکھی ہے اور امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو اس جنگ میں بھی شکست اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑےگا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خطے میں ایران کے تعمیری اور مثبت کردار اور اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ خطے میں ایران کے مثبت کردار کو کبھی فراموش نہیں کرےگی ۔ ایران نے عراق اور شام کی حکومتوں کی درخواست پر دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں مدد فراہم کی۔
News ID 1886948
آپ کا تبصرہ