افغانستان میں صدارتی انتخابات 3 ماہ کے لئےملتوی

افغانستان کے الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات تاخیر سے کروانے کا اعلان کردیا ہے۔ 20 اپریل کو ہونے والے صدارتی انتخابات 3 مہینے کی تاخیر سے 20 جولائی کو ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات تاخیر سے کروانے کا اعلان کردیا ہے۔ 20 اپریل کو ہونے والے صدارتی انتخابات 3 مہینے کی تاخیر سے 20 جولائی کو ہوں گے۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک میں اپریل کو ہونے والے صدارتی انتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں جس کے بعد اب انتخابات 3 مہینے کی تاخیر سے 20 جولائی کو ہوں گے جب کہ انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کی وجہ زیادہ اخراجات کو بتایا گیا ہے۔

چیئرمین افغان الیکشن کمیشن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ صوبائی اور ضلع کونسل کے انتخابات اور صدارتی انتخابات کے علیحدہ انعقاد پر اخراجات زیادہ ہوں گے جب کہ سیکیورٹی فورسزکی تعیناتی میں بھی مشکلات پیش آئیں گی۔ اس کے علاوہ پولنگ  عملے کے تقرر اور انہیں تربیت دینے کیلئے بھی کچھ وقت درکار ہے۔

ادھرافغان صدر اشرف غنی نے انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے، ترجمان اشرف غنی کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔

News Code 1886901

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =