بنگلہ دیش میں برسراقتدارجماعت پارلیمانی انتخابات میں کامیاب ہوگئی

بنگلہ دیش میں برسراقتدار شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ نے عام انتخابات میں جیت گئی ہے، حکمران جماعت 300 میں سے 200 نشستیں حاصل کرکے ایک بار پھر حکومت بنانے میں کامیاب ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں برسراقتدار شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ نے عام انتخابات میں جیت گئی ہے، حکمران جماعت 300 میں سے 200 نشستیں حاصل کرکے ایک بار پھر حکومت بنانے میں کامیاب ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے لیے مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد پولنگ عمل مکمل ہوگیا اور اب ووٹوں کی گنتی جاری ہے، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق عوامی لیگ نے انتخابی میدان جیت لیا ہے، حکومت بنانے کے لیے حسینہ واجد کی جماعت نے اکثریت حاصل کرلی ہے۔

حزب اختلاف کی جماعتوں نے انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے نتائج کو مسترد کردیا، اپوزیشن جماعتوں نے آزادانہ اور شفاف انتخابات کے لیے دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔الیکشن میں مختلف پرتشدد واقعات میں 17 افراد ہلاک اور 900 سے زائد زخمی ہوگئے۔ انتخابات میں وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد لگاتار تیسری بار وزارت عظمی کے لیے پُرامید ہیں جب کہ ان کی مضبوط حریف خالدہ ضیاء کرپشن الزامات میں جیل میں سزا بھگت رہی ہیں۔

News Code 1886897

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 2 =