مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں عدلیہ کے سربراہ آيت اللہ صادق آملی لاریجانی کو مرحوم آیت اللہ سید محمود ہاشمی شاہرودی کی جگہ مجمع تشخيص مصلحت نظام کا نیا سربراہ اور گارڈین کونسل کا رکن مقرر کردیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مرحوم آیت اللہ سید محمود ہاشمی شاہرودی کے کردار کی تعریف کی اور اسلامی نظام کے استحکام اور قوام میں مجمع تشخیص مصلحت نظام کے کردار کو اہم اور مؤثر قراردیتے ہوئے فرمایا: آپ سے مجمع تشخیص مصلحت نظام میں اساسی تغییراورتحول ایجاد کرکے اسے مزید فعال اور مؤثر بنانے کی توقع کی جاتی ہے آپ کے درخشاں ماضی کے پیش نظر آپ کو عدلیہ کی سربراہی کے ساتھ یہ ذمہ د اری بھی تفویض کی گئی ہے اورامید کی جاتی ہے کہ آپ مجمع کے اراکین کے ساتھ ملکراس اہم ذمہ داری کو احسن طریقہ سے انجام دیں گے۔
رہبر معظم نے آیت اللہ آملی لاریجانی کو مجمع تشخیص مصلحت نظام کا سربراہ مقرر کردیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں عدلیہ کے سربراہ آيت اللہ صادق آملی لاریجانی کو مجمع تشخيص مصلحت نظام کا سربراہ اور گارڈین کونسل کا رکن مقرر کردیا ہے۔
News ID 1886896
آپ کا تبصرہ