عراقی وزير تعلیم نے عہدے سے استعفی دیدیا

عراقی وزیر کے بھائی کے داعش کے ساتھ تعلقات کے افشا ہونے کے بعد عراق کی وزير تعلیم نے اپنا استعفی عراقی وزير اعظم کو پیش کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے ایک وزیر کے بھائی کے داعش کے ساتھ تعلقات کے افشا ہونے کے بعد عراق کی وزير تعلیم شیما الحیالی نے اپنا استعفی عراقی وزير اعظم عادل عبدالمہدی کو پیش کردیا ہے۔ عراقی وزير تعلیم نے کہا کہ وہ مستقل ہیں ان کا کسی سیاسی پارٹی سے کوئی ربط نہیں ہے جب داعش نے ان کے علاقہ پر کنٹرول کیا تو ان کے بھائی نے مجبوری میں داعش کا ساتھ دیا لیکن اس نے عراقی عوام کے خلاف ہتھیار نہیں اٹھائے اور اس نے عراقی عوام کے قتل میں شرکت اور تعاون فراہم نہیں کیا۔ الحیالی نے کہا کہ میں نے استعفی وزیر اعظم کو پیش کردیا ہے اور وہ تحقیقات کے بعد جو فیصلہ کریں گے وہ انھیں قبول ہوگا۔

News Code 1886882

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =