29 دسمبر، 2018، 8:52 PM

ایران کا فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

ایران کا فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل سے ملاقات میں ایران کی طرف سے فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ہمیشہ فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا رہےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ سے ملاقات میں ایران کی طرف سے فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ہمیشہ فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا رہےگا۔ ایرانی وزير خارجہ نے کہا کہ  فلسطینیوں کی حمایت ایران کی خارجہ پالیسیوں کے بنیادی اور اساسی اصولوں ميں شامل ہے اورایران فلسطینی عوام کی وطن واپسی اور اہداف کے حصول تک فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہےگا۔ اس ملاقات میں فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل نے ایران کو فلسطینیوں کا حقیقی اور عملی حامی قراردیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام ، ایرانی حکومت اور عوام کے احسان اور حمایت کو کبھی فراموش نہیں کرےگی۔

News ID 1886864

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha