فلپائن میں 7 اعشاریہ 2 کی شدت کا زلزلہ/ سونامی کی وارننگ جاری

جنوبی فلپائن کے جزیرے مینڈاناؤ میں 7 اعشاریہ 2 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں زلزلے کے بعد جزیرے کے اردگرد کے علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جرمن ریڈیو کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی فلپائن کے جزیرے مینڈاناؤ میں 7 اعشاریہ 2 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں زلزلے کے بعد جزیرے کے اردگرد کے علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 7 اعشاریہ 2 تھی، زلزلے کے بعد جزیرے کے اردگرد کے علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔زلزلے کا مرکز فلپائن سے 101 کلومیٹر جنوب مشرق میں 49 کلومیٹر زیر زمین تھا۔

پیسیفک وارننگ سونامی سسٹم کی جانب سے زلزلے کے مرکز سے 300 کلو میٹر تک کا علاقہ سونامی کی زد میں آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ حکومتی ایجنسیز کو ساحلی علاقوں میں مقیم لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سونامی کی لہریں فلپائن کے ڈواؤسمیت انڈونیشیا کے جزیرے جیم اور تبوکن کو بھی متاثر کر سکتی ہیں۔

News Code 1886846

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 16 =