28 دسمبر، 2018، 2:17 PM

امریکہ کو سابق سوویت یونین کی شکست سے سبق سیکھنا چاہیے

امریکہ کو سابق سوویت یونین کی شکست سے سبق سیکھنا چاہیے

افغانستان میں طالبان نے کہا ہے کہ امریکہ کو سابق سوویت یونین کی شکست اور ٹکڑوں میں منقسم ہوجانے سے سبق سیکھنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان نے کہا ہے کہ امریکہ کو سابق سوویت یونین کی شکست اور ٹکڑوں میں منقسم ہوجانے سے سبق سیکھنا چاہیے۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان پر سوویت یونین کے حملے کے 39 سال پورے ہونے پر افغان طالبان نے امریکہ کو فوری طور پر افغانستان سے نکل جانے کا مشورہ دیا ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ افغان عوام اپنی زمین پر کسی کا بھی قبضہ برداشت نہیں کریں گے، روس کی شکست کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکہ افغان شہریوں کی مشکلات سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت کو دوبارہ نہ آزمائے۔

News Code 1886819

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha