مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی ایک یونیورسٹی کی تجربہ گاہ میں ہونے والے زوردار دھماکے میں 3 طلبا ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق چین میں بیجنگ یونیورسٹی کی تجربہ گاہ میں طلبا ایک سائنسی پروجیکٹ میں مصروف تھے کہ زوردار دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 طلبا ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے طلبا کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔دھماکے کے بعد تجربہ گاہ میں آگ بھڑک اُٹھی اور یونیورسٹی میں دھوئیں کے بادل چھا گئے، فائر بریگیڈ کےعملے نے 30 فائر فائٹنگ گاڑیوں کی مدد سے ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا۔مقامی انتظامیہ نے تجربہ گاہ میں دھماکے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جب کہ یونیورسٹی کی سطح پر بھی واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنادی گئی ہے۔
چین کی ایک یونیورسٹی کی تجربہ گاہ میں ہونے والے زوردار دھماکے میں 3 طلبا ہلاک ہوگئے۔
News ID 1886786
آپ کا تبصرہ