ٹرمپ کا دیوار کی تعمیر کے لیے رقم کی فراہمی تک شٹ ڈاؤن جاری رکھنے کا عزم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متنبہ کیا ہے کہ میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے رقم کی فراہمی تک شٹ ڈاؤن جاری رہے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پرس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متنبہ کیا ہے کہ میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے رقم کی فراہمی تک شٹ ڈاؤن جاری رہے گا۔ اطلاعات کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو سے مہاجرین کی امریکہ آمد کی روک تھام کے لیے دیوار کی تعمیر کے لیے مختص پانچ ارب ڈالر کی سینیٹ سے منظوری تک شٹ ڈاؤن جاری رہنے کا عندیہ دیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سرکاری محکموں کی جزوی بندش کے معاملے میں کسی قسم کی مفاہمت پر تیار نہیں ہیں اور اس مسئلے کے حل تک بجٹ دستاویزات پر دستخط نہیں کریں گے چاہے معمول کی حکومتی کارکردگی کتنے ہی عرصے کیوں نہ بند رہے۔ امریکی صدر ٹرمپ میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر پر بضد ہیں جس پر حزب اختلاف کی جانب سے شدید مخالفت پر انہوں نے بجٹ دستاویز پر دستخط نہیں کیے تھے جس کے باعث جزوی حکومتی شٹ ڈاؤن کا سامنا ہے اور تقریباً 8 لاکھ ملازمین متاثر ہو رہے ہیں۔واضح رہے چار روز قبل میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے رقم مختص کرنے پر امریکی صدر اور اپوزیشن کے درمیان تناؤ پیدا ہوگیا تھا اس معاملے پر امریکی صدر کو اپنی جماعت کے اراکین کی بھی مخالفت کا سامنا ہے۔

News Code 1886775

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 0 =