شام نے اسرائیل کے 10 میزائلوں میں سے 8 کو تباہ کردیا

شامی فورسز نے اسرائیل کے میزائل حملے کو ناکام بناتے ہوئے اسرائیل کے 10 میزائلوں میں سے 8 کو تباہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فورسز نے اسرائیل کے میزائل حملے کو ناکام بناتے ہوئے اسرائیل کے 10 میزائلوں میں سے 8 کو تباہ کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شامی فوج نے ملک کے دفاع کے سلسلے میں اپنے جدید دفاعی میزائلوں سے استفادہ کرتے ہوئے اسرائیل کے 10 میں سے 8 میزائلوں کو تباہ کردیا ہے۔ شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس حملے ميں شریک بعض اسرائیلی طیاروں کو سرنگوں کردیا ہے۔ شام کے اسٹیٹ میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے دمشق کے علاقے میں لبنان کی فضائی حدود سے میزائل حملے کئے۔

News Code 1886774

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 9 =