کراچی پولیس نے شہید علی رضا عابدی  کے سکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا

پاکستان کے شہر کراچی میں انویسٹی گیشن پولیس نے ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی اور شیعہ سیاسی رہنما سید علی رضا عابدی کے قتل کی تفتیش کے لیے ان کے گھر پر تعینات سکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں انویسٹی گیشن پولیس نے ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی اور شیعہ سیاسی رہنما سید علی رضا عابدی کے قتل کی تفتیش کے لیے ان کے گھر پر تعینات سکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شہید سید علی رضا عابدی کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہ نے کہا کہ واقعے کی ذاتی تنازع، سیاسی اور مذہبی سمیت ہر پہلو سے تحقیقات کررہے ہیں، علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں دو تین مقامات پر ملزمان کی نشاندہی ہوئی ہے، فرانزک تحقیقات جاری ہیں کہ ہتھیار پہلے کبھی کسی واقعے میں استعمال ہوا یا نہیں۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ حملہ کرنے والے دو ملزم تھے، گارڈ کے دروازہ کھولنے کے بعد فائرنگ ہوئی، گارڈ فوری جوابی کارروائی کے بجائے گھر کے اندر چلا گیا اور اندر جاکر شہید سید علی رضا عابدی کے والد سے ملزمان پر جوابی فائرنگ کیلیے ہتھیار مانگا۔ ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہ نے مزید کہا کہ گارڈ قدیر کو تعینات ہوئے ڈیڑھ سے دو ماہ ہوئے ہیں اور اس کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہے، وہ غیر تربیت یافتہ تھا اور عین موقع پر بوکھلا گیا، اس کی ٹریننگ ہونی چاہیے تھی۔

News Code 1886769

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 6 =