انڈونیشیا میں تباہ کن سونامی سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 222 تک پہنچ گئی

انڈونیشیا میں تباہ کن سونامی میں 222 افراد ہلاک اور 800 سے زائد زخمی ہو گئے جب کہ درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹو ڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا میں تباہ کن سونامی میں 222 افراد ہلاک اور 800 سے زائد زخمی ہو گئے جب کہ درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔ اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا کے آبنائے سندا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے اور زیر آب لینڈ سلائیڈنگ سے سمندر میں تباہ کن سونامی رونما ہوئی جس سے پیدا ہونے والی خوفناک لہروں نے ساحلی علاقوں میں تباہی مچا دی۔

سونامی نے اپنے سامنے آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کر کے رکھ دیا جس کے نتیجے میں 222 افراد ہلاک اور 800 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ 100 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

News Code 1886703

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 9 =