مالی بد عنوانی اور مہنگائی دشمن کی سازش/ امریکہ مفسد فی الارض ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں خطیب جمعہ نے دنیا میں امریکہ کی طرف سے فساد برپا کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ مفسد فی الارض ہے ملک میں مالی بدعنوانی اور مہنگائی دشمن کی گہری سازش کا نتیجہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میںم نعقد ہوئی ، جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی ۔ خطیب جمعہ نے دنیا میں امریکہ کی طرف سے فساد برپا کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ مفسد فی الارض ہے ملک میں مالی بدعنوانی اور مہنگائی دشمن کی گہری سازش کا نتیجہ ہے۔

خطیب جمعہ نے ملک میں رشوت خوری، مہنگائی ، کرپشن اور طلاق کے اعداد و شمار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ملک کے اندر کسی کو تخریب کاری اور فساد برپا کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے کیونکہ امریکہ مختلف بہانوں کے ذریعہ ملک میں کرپشن ، مہنگائی اور فساد کو ترویج کرنے اور عوام کو اسلامی اصولوں کی نسبت دور کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے اور اس صورتحال کے پیش نظر اسلامی حکومت اور حکام کو دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے بر وقت کارروائی کرنی چاہیے۔

خطیب جمعہ نے شام سے امریکی افواج کے انخلا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امریکہ، اسرائیل اور ان کی دودھ دینے والی گائے یعنی سعودی عرب کو سخت اور تاریخی شکست کا سامنا ہے اور مستقبل میں بھی انھیں شکست اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑےگا۔ انھوں نے کہا کہ دشمن ملک میں مہنگائی، کرپشن اور دیگر غیر اخلاقی امور کو فروغ دینے کی تلاش و کوشش میں ہے جبکہ مہنگائی ، کرپشن اور دیگر غیر اخلاقی امور، اسلامی اصولوں کے سراسر منافی ہیں۔   

News Code 1886637

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =