مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات کے ولیعہد شیخ زاید پاکستان کاد ورہ کریں گے۔ پاکستانی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات کے شیخ زاید سے بات ہوئی ہے، متحدہ عرب امارات کے ولیعہد شیخ زاید آئندہ سال جنوری اور سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان آئندہ سال فروری میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کو سعودی صحافی خاشقجی کے بہیمانہ قتل اور یمنی بچوں کے قتل عام کے سلسلے میں عالمی سطح پر شدید بدنامی اور رسوائی کا سامنا ہے۔
پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات کے ولیعہد شیخ زاید پاکستان کاد ورہ کریں گے۔
News ID 1886623
آپ کا تبصرہ