سعودی عرب اور امارات کے ولیعہد پاکستان کا دورہ کریں گے

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات کے ولیعہد شیخ زاید پاکستان کاد ورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات کے ولیعہد شیخ زاید پاکستان کاد ورہ کریں گے۔ پاکستانی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی  سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات کے شیخ زاید سے بات ہوئی ہے، متحدہ عرب امارات کے ولیعہد شیخ زاید آئندہ سال جنوری اور سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان آئندہ سال فروری میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کو سعودی صحافی خاشقجی کے بہیمانہ قتل اور یمنی بچوں کے قتل عام کے سلسلے میں عالمی سطح پر شدید بدنامی اور رسوائی کا سامنا ہے۔

News Code 1886623

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 3 =