تحریک انصاف کی  آصف زرداری کی نااہلی کیلئےدرخواست دائر

پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی کیلئےدرخواست الیکشن میں جمع کرادی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی کیلئےدرخواست الیکشن میں جمع کرادی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے پارٹی کی ہدایت پر درخواست کراچی میں الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر میں جمع کرائی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاہےکہ آصف علی زرداری نیو یارک میں اپارٹمنٹ کے مالک ہیں، انہوں نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئے اثاثوں کی تفصیلات میں اس اپارٹمنٹ کا ذکر نہیں کیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ آئین کے تحت آصف زرداری صادق اور امین نہیں رہے لہٰذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کرنے کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ درخواست کے ساتھ آصف زرداری کی پراپرٹی کی دستاویزات بھی جمع کروائی ہیں، آصف زرداری نے جائیداد کا قانونی دستاویزات میں ذکر نہیں کیا۔خرم شیر زمان کاکہا کہ الیکشن کمیشن سے گزارش ہے جائیداد کی تحقیقات کی جائے اورآصف زرداری کو اسمبلی سے نااہل کیا جائے۔واضح رہےکہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ آصف زرداری امریکا میں اپارٹمنٹ کے مالک ہیں جو انہیں نے کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کی۔

News Code 1886619

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =