لندن کے گیٹ وک ایئر پورٹ پر دو ڈرونز کی اڑان کے بعد فلائٹس کی اڑان معطل

برطانوی دارالحکومت لندن کے گیٹ وک ایئر پورٹ کے اوپر دو ڈرونز کی اڑان کے بعد فلائٹ آپریشن کچھ گھنٹے معطل کر دیا گیا،جس کے بعد رن وے تو کھول دیا گیا تاہم پروازوں میں تاخیر کا سامنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی دارالحکومت لندن کے گیٹ وک ایئر پورٹ کے اوپر دو ڈرونز کی اڑان کے بعد فلائٹ آپریشن کچھ گھنٹے معطل کر دیا گیا،جس کے بعد رن وے تو کھول دیا گیا تاہم پروازوں میں تاخیر کا سامنا ہے۔ گیٹ وک ایئر پورٹ کے رن وے کے قریب دو ڈرونز دیکھے جانے کے بعد پروازوں کا رخ دوسرے ایئرپورٹس کی جانب موڑ دیا گیا تھا۔ برطانوی پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، پروازوں میں تاخیر ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کاسامنا ہے۔گیٹ وک کا شمار یورپ کے آٹھویں مصروف ترین ائیر پورٹ میں ہوتا ہے۔ برطانوی قانون کے تحت ڈرونز کو ائیر کرافٹس اور ائیر پورٹس کے نزدیک یا 122 میٹر کی بلندی تک اڑانے پر پابندی عائد ہے۔

News Code 1886604

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =