پاکستانی خاتون نے سابق منگیتر کے در بچوں کو ہلاک کردیا

پاکستان میں شیخوپورہ کے علاقہ فیروزوٹواں میں خاتون نے منگنی توڑنے کا بدلہ لینے کے لیے کئی سال بعد سابق منگیتر کے 2 بچوں کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر گلا دبا کرقتل کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں شیخوپورہ کے علاقہ فیروزوٹواں میں خاتون نے منگنی توڑنے کا بدلہ لینے کے لیے کئی سال بعد سابق منگیتر کے 2  بچوں کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر گلا دبا کرقتل کردیا ہے۔ شیخوپورہ کے علاقے فیروزوٹواں میں خاتون نے منگنی توڑنے کا بدلہ لینے کے لیے کئی سال بعد سابق منگیتر کے 2 بچوں کو ساتھیوں کے ساتھ مل کر اغوا کیا اور پھر گلا دبا کرقتل کرنے کے بعد نہر میں پھینک دیا۔

2  روز قبل دونوں بچے اپنے ننھیال آئے جہاں خاتون نبیلہ بی بی نے اپنے بھائی علی، کزن حفیظ اور بچوں کے ماموں شاہد کے ساتھ مل کر بچوں کو اغوا کرلیا، ملزمان نے اغوا کے بعد بچوں کو گلا دبا کر قتل کردیا اور لاشیں دو دن تک گھر میں چھپا کر رکھی جس کے بعد لاشوں کو نہر کلا وٹواں میں پھینک دیا۔ڈی پی او شیخوپورہ جہانزیب خان نے بچوں کی تلاش کیلئے ٹیم تشکیل دی، جس نے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتارملزمان نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بچوں کو گلا دبا کر قتل کیا، دو روز تک لاشیں گھر کے صحن میں دبا کر رکھیں اور پھر لاشیں نہرمیں پھینک دیں۔پولیس کے مطابق بچوں کے والد شکیل کی منگنی اسی گاؤں کی نبیلہ بی بی کے ساتھ ہوئی تھی جو بعد میں ٹوٹ گئی، ملزمہ نے منگنی توڑنے کا بدلہ لینے کے لئے بچوں کا قتل کیا۔

News Code 1886585

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =