عراقی صدر نے برطانوی نیشنلٹی ترک کردی

عراق کے صدر برہم صالح نے آج باقاعدہ طور پر برطانوی نیشنلٹی کو چھوڑ دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صدر برہم صالح نے آج باقاعدہ طور پر برطانوی نیشنلٹی کو چھوڑ دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراق کے صدارتی ترجمان  لقمان الفیلی نے کہا ہے کہ عراقی صدر نےقانونی طور پر برطانوی نیشنلٹی  کو ترک کردیا ہے اور عراق کے سابق معدوم صدر صدام کے دور میں برطانیہ کی طرف سے نیشنلٹی دینے پر برطانوی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ عراقی قانون کے مطابق عراقی حکومت کا عہدہ رکھنے کے لئے دوسری ملک کی نیشنلٹی کا نہ ہونا ضروری ہے۔

News Code 1886508

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =