16 دسمبر، 2018، 12:27 AM

راحیل شریف کا بیرون ملک ملازمت کا این او سی غیر قانونی

راحیل شریف کا بیرون ملک ملازمت کا این او سی غیر قانونی

پاکستان سپریم کورٹ نے سعودی عرب میں نام نہاد اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف کا بیرون ملک ملازمت کا این او سی غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان سپریم کورٹ نے سعودی عرب میں نام نہاد اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف کا بیرون ملک ملازمت کا این او سی غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ پاکستانی سپریم کورٹ نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو دہری شہریت رکھنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی اور پارلیمنٹ کو غیر پاکستانیوں کو عہدے دینے پر مکمل پابندی سے متعلق واضح فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلی فیصلے کے مطابق پاکستانی فوج کے سابق سربراہ راحیل شریف کا این او سی قانون کے مطابق نہیں ہے، سابق آرمی چیف کو بیرون ملک ملازمت کے لیے جی ایچ کیو اور وزرات دفاع نے این او سی جاری کیا جب کہ قانون کے تحت سابق سرکاری ملازم راحیل شریف کو صرف وفاقی حکومت این او سی جاری کرسکتی ہے اسی لیے این او سی کے بغیر کوئی سابق سرکاری ملازم کسی غیر ملکی حکومت یا ایجنسی کی ملازمت نہیں کرسکتا۔

News ID 1886489

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha