مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں سویڈن میں یمنی فریقوں کے درمیان معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایرانی وزير خارجہ نے کہا کہ ایران یمن ميں اقوام متحدہ کی نگرانی میں جنگ بندی کے ہر معاہدے کی حمایت کرتا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں ہونے والے مجرمانہ ہوائی حملوں کی روک تھام کے سلسلے میں عملی اقدام کرے تاکہ یمن کے بےگناہ عربوں کو سعودی عرب کے وحشیانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں سے بچایا جاسکے۔ ظریف نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن پر مسلط کردہ جنگ میں تمام عالمی ، انسانی اور اسلامی قوانین کو بے رحمی کے ساتھ پامال کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے سویڈن میں یمنی فریقوں کے درمیان معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔
News ID 1886379
آپ کا تبصرہ