مہر خبررساں ایجنسی نے طلوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے افغانستان کے امور میں خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے افغان امن کے سلسلے میں ازبکستان کے وزير خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔ امریکہ کے افغانستان کے امور میں خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے افغان امن کے لیے مختلف ملکوں کا دورہ کیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق ازبکستان کے دورے میں زلمے خلیل زاد کی وزیر خارجہ عبدالعزیز کمیلوف سے ملاقات ہوئی ہے۔افغان میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں افغانستان میں قیام امن سے متعلق بات چیت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ زلمے خلیل زاد افغان امور پر امریکہ کے خصوصی نمائندے ہیں جو اس سے قبل چند ممالک کا دورہ کرچکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ