حمزہ شہباز کا پاسپورٹ ضبط/ قطر جانے سے روک دیا

پاکستانی ادارے ایف آئی اے نے حمزہ شہباز کو قطر جانے سے روکتے ہوئے ان کا پاسپورٹ بھی ضبط کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی ادارے ایف آئی اے نے حمزہ شہباز کو قطر جانے سے روکتے ہوئے ان کا پاسپورٹ بھی ضبط کر لیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو قطر ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دوحہ جانے سے روک دیا گیا۔ وہ قطر سے لندن جانا چاہتے تھے اور ایف آئی اے امیگریشن نے ان کا پاسپورٹ بھی ضبط کرلیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے کی وجہ سے انہیں روکا گیا۔ وہ قطر ایئر لائن کی پرواز کیو آر 621 کے ذریعہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دوحہ جارہے تھے جہاں سے انہوں نے لندن روانہ ہونا تھا۔ ان کے ساتھ دو افراد بھی تھے اور حمزہ شہباز شریف کو آف لوڈ کیے جانے کے بعد وہ بھی روانہ نہیں ہوئے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کا پاسپورٹ قانونی کارروائی کرنے کے بعد واپس دے دیا جائے گا۔

News Code 1886372

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =