کابل میں ہونے والے خودکش کار بم دھماکے میں 6 اہلکار ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے خودکش کار بم دھماکے میں افغا ن سکیورٹی فورسز کے6 اہلکارہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے خودکش کار بم دھماکے میں افغا ن سکیورٹی فورسز کے6 اہلکارہلاک ہوگئے ہیں۔ دھماکے میںمیں 6 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق کابل کے شمال مغریب ضلع پیغمان میں آج صبح بم دھماکہ افغانستان کے اہم انٹیلی جنس ذمہ داران کے قافلے کے قریب ہوا۔افغان وزارت داخلہ کے مطابق کابل کے ضلع پغمان میں آج صبح دھماکا کیا گیا، پغمان کے علاقے بالا چنار میں کار بم کے ذریعے سکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔واقعے میں اب تک 6اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 6 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

News Code 1886365

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 11 =