یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں 75 ہزار افراد شہید اور زخمی

عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں 75 ہزار افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں 75 ہزار افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں، جن میں ں 9200 معصوم بچے بھی شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے گذشتہ تین سال کے زائد عرصہ سے یمن کے نہتے عربوں کے خلاف جنگ مسلط کررکھی ہے ۔ سعودی عرب کی خونخوار آل سعود حکومت امریکی اور اسرائیلی ہتھیاروں کے ذریعہ یمنی کے مظلوم اور کمزور عربوں کا قتل عام کررہی ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق یمنی عوام نے سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں شاندار استقامت کامظاہرہ کرتے ہوئےسعودی عرب کو اس کے اہداف تک پہنچنے میں ناکام بنادیا ہے اور سعودی عرب اب سویڈن میں ہونے والے امن مذاکرات کی میز پر پہنچ گیا ہے ۔

News Code 1886351

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =