مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستان کے زير انتظام کشمیر میں علیحدگی پسندوں کے خلاف فوجی آّریشن جاری ہے۔ ہندوستانی فوج نے سرینگر کے علاقے مجگنڈ میں آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 3 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ اس جھڑپ کے دوران 5 گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1886307
آپ کا تبصرہ