کراچی میں تولیہ فیکٹری  آگ لگنے سے تباہ

کراچی کے علاقہ نیوکراچی میں صباسینما کے قریب تولیہ فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی آگ بجھانے کے لیے فائربریگیڈ حکام کو طلب کرلیاگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیوکراچی میں صباسینما کے قریب تولیہ فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی آگ بجھانے کے لیے فائربریگیڈ حکام کو طلب کرلیاگیا۔  اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے نیوکراچی میں صبا سینما کے قریب تولیہ فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے شہر بھر سے فائربریگیڈ کی گاڑیاں طلب کرلی گئیں، فائربریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قراردے دیا، واٹر بورڈ کی جانب سے پانی کے ٹینکرز جائے وقوعہ پر پہنچادیئے گئے۔ فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ فائر بریگیڈ کو آگ لگنے کی اطلاع صبح سوا 6 بجے موصول ہوئی، جب فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوع پر پہنچیں تو فیکٹری کی تینوں منزلوں پر آگ لگی ہوئی تھی، تاہم کسی بھی شہری کے فیکٹری کے اندر ہونے کی اطلاع نہیں ملی اور نہ ہی کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔فیکٹری میں تولیہ، ہوزری اور مختلف قسم کا کپڑا تیار کیا جاتا تھا، فیکٹری ملازمین آگ سے بچ جانے والا سامان باہر نکالنے میں مصروف ہیں۔ ڈپٹی چیف فائر آفیسر امتیازکا کہنا ہے کہ آگ پر 70 فیصد قابو پالیا ہے جلد 100 فیصد قابو پالیا جائے گا۔ واضح رہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

News Code 1886302

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 8 =