پاکستان کے وزير خزانہ کے استعفی کی خبریں بے بنیاد

پاکستان کے وزیراعظم آفس نے وزیر خزانہ اسد عمر کے استعفیٰ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم آفس نے وزیر خزانہ اسد عمر کے استعفیٰ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ ادھر وزارت خزانہ کے ترجمان  کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے نہ استعفیٰ دیا ہے نہ ہی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی کے پارٹی اجلاس میں جہانگیر ترین اور اسد عمر کے درمیان تلخ کلامی کی خبریں سامنے آنے کے بعد ترجمان وزارت خزانہ نے  وضاحتی بیان میں  کہا کہ صحت مند بحث پارٹی کلچر کا حصہ ہے۔ ادھر وزیر خزانہ کے استعفیٰ کے معاملے پر تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے اسد عمر کے ساتھ چپقلش کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسد عمر اور میرے درمیان اختلاف کی خبر من گھڑت ہے، میرے اور اسد عمر کے درمیان کسی معاملہ پر کوئی اختلاف نہیں ہوا۔

News Code 1886152

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 13 =