سکھر میں کار پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں تین نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں تین نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ  کردی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کیس کی حاضری کے لیے سیشن کورٹ جارہے تھے۔ پولیس کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں تین نامعلوم افراد کار پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے،فائرنگ سے مٹھل منگریو اور اس کا ڈرائیور اصغر بھارو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والے دونوں افراد کیس کی حاضری پر سیشن کورٹ جارہے تھے۔پولیس نے دونوں جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ ورثا کی مدعیت میں درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

News Code 1886140

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 6 =