1 دسمبر، 2018، 4:39 PM

پاکستان نے کرتارپور راہداری کے معاملے پر بھارتی منطق کو بد نیتی پر مبنی قراردیدیا

پاکستان نے کرتارپور راہداری کے معاملے پر بھارتی منطق کو بد نیتی پر مبنی قراردیدیا

پاکستانی وزارت خارجہ کےترجمان فیصل کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے سے پاک بھارت عوام میں امید کی ایک نئی کرن پیدا ہوئی ہے لیکن اس سلسلے میں بھارتی منطق بدنیتی پر مبنی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کےترجمان فیصل کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے سے پاک بھارت عوام میں امید کی ایک نئی کرن پیدا ہوئی ہے لیکن اس سلسلے میں بھارتی منطق بدنیتی پر مبنی ہے۔  پاکستانی وزارت خارجہ کے  ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرتارپور راہداری منصوبے کو آگے بڑھائے گا، راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے سے پاک بھارت عوام میں امید کی ایک نئی کرن پیدا ہوئی ہے، سنگ بنیاد کی تقریب میں بھارتی مہمانوں کی شرکت کے مشکور ہیں، بڑی تعداد میں سکھ یاتریوں کی تقریب میں شمولیت باعث افتخار ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ کرتار پور راہداری کے حوالے سے بھارتی منطق بدنیتی پر مبنی ہے۔

News ID 1886102

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha