بغداد میں یمنی عوام کی حمایت اور سعودی عرب کے خلاف عوامی مظاہرہ

عراق کے دارالحکومت بغداد میں لاکھوں افراد نے یمن کے نہتے عربوں کی حمایت اور یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کی مذمت کرتے ہوئے عظیم الشان مظاہرہ میں حصہ لیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں لاکھوں افراد نے یمن کے نہتے عربوں کی حمایت اور یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کی مذمت کرتے ہوئے عظیم الشان مظاہرے میں حصہ لیا ہے ۔ مظاہرین نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ مظاہرین نے عالمی برادری اور انسانی قوق کے عالمی اداروں پر زوردیا ہے کہ وہ یمن میں سعودی عرب کے وحشیانہ مظالم کو روکنے کے لئے عملی اقدام عمل میں لائيں ۔مظاہرین نے سعودی عرب کے خونخوار ولیعہد محمد بن سلمان کے خلاف بھی نعرے لگاتے ہوئے اس پر جنگی جرائم کی عالمی عدالت میں مقدمہ قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

News Code 1886070

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 13 =