بارسلونا کی فضائیں لبیک یا رسول اللہ (ص) کے نعروں سے گونج اٹھیں

بارسلونا میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حوالے سے عاشقان رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک جلوس نکالا، اس موقع پر بارسلونا پیراللہ سنٹر کی گلیاں اور فضائیں لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی صداؤں سے گونجتی رہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بارسلونا میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حوالے سے عاشقان رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک جلوس نکالا، اس موقع پر بارسلونا پیراللہ سنٹر کی گلیاں اور فضائیں لبیک یا رسول اللہ  صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی صداؤں سے گونجتی رہیں۔ جلوس مختلف راستوں سے ہوتا ہوا تین چمنیوں والے پلاسے کے ہال میں پہنچا جہاں پر نماز ظہر ادا کی گئی ، نعت خواں حضرات نے آپ ﷺ پر عقیدت کے پھول نچھاور کئے، بعد ازاں محفل میلاد شریف میں مفتی صاحب نے رسالت مآب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی صفات بیان کیں اورکہا کہ اللہ تعالی نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو رحمت اللعالمین بنا کر اس دنیا میں بھیجا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم  کی آمد سے دنیا میں کفر کے بادل چھٹ گئے اور ہر طرف اجالا ہی اجالا چھاگیا،آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا امتی ہونا ہمارے لئے اللہ تعالٰی کا اجر عظیم ہے،آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حیات طیبہ مینارہ نور ہے اور زندگی کے ہر شعبے میں انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔محفل میلاد کے آخر میں دعائے خیر کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا ۔

News Code 1885957

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =