پاکستان ٹی وی کے اینکر کرپشن کیس میں گرفتار

پاکستان ٹیلیویژن کرپشن کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینکر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت مسترد کردی، جس کے بعد اسےگرفتار کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان ٹیلیویژن (پی ٹی وی) کرپشن کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینکر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت مسترد کردی، جس کے بعد اسےگرفتار کرلیا گیا ہے۔ اینکر پرسن شاہد مسعود کو ایف آئی اے نے عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا ان پر بطور ایم ڈی پی ٹی وی جعلی کمپنی کے ساتھ کرکٹ میچز کا نشریاتی حقوق کا معاہدہ کرنے کا الزام ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے اینکر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت پرسماعت کی۔پی ٹی وی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کیس میں پی ٹی وی کے کاشف ربانی بھی شریک ملزم ہیں، شاہد مسعود نے جعلی کمپنی کے ساتھ کرکٹ میچز کی نشریاتی حقوق کا معاہدہ کیا۔عدالت نے شاہد مسعود کی درخواست ضمانت مسترد کردی جس پر ایف آئی اے نے انہیں عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا۔

News Code 1885874

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 12 =